| لذتِ تنہائی سے بیگانہ ہوں |
| آدمی میں بھی بڑا مستانہ ہوں |
| ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا میرا جگر |
| کیا کہوں پھر بھی ترا دیوانہ ہوں |
| تو حسیں مورت میں دستِ داغ دار |
| تو نہ سمجھا میں ترا پروانہ ہوں |
| عشق کی آشفتگی سمجھا نہ میں |
| بس میں تیرے عشق میں رندانہ ہوں |
| مانی تو کیا جانے میری شاعری |
| تو تو سمجھے میں یہاں ہنگامہ ہوں |
معلومات