اس بتولِ جگر پارہِ مصطفیٰ
حجلہ آرائے عِفَّت پہ لاکھوں سلام
جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مہر نے
اس ردائے نزاہت پہ لاکھوں سلام
سَیِّدَہ زاہرہ طَیِّبَہ طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
نورِ تطہیر سے جن کی پاکی عیاں
ایسی خاتونِ جنّت پہ لاکھوں سلام
جس کی آمد پہ ہوں مصطفیٰ خود کھڑے
ایسی اعلیٰ عنایت پہ لاکھوں سلام
بھوکی رہ کر کھلائے غریبوں کو جو
اس کی شانِ سخاوت پہ لاکھوں سلام
جس کے شوہر ہیں حضرت علی مرتضیٰ
ایسے جوڑے کی قسمت پہ لاکھوں سلام
جس کے بیٹے ہیں حضرت حسن اور حسین
ایسی کانِ سیادت پہ لاکھوں سلام
ابوالحسنین محمد فضل رسول رضوی کراچی

0
459