ساری تاویلیں غلط اور مسترد ہیں سب بیاں
عشق پر اہلِ خرد کے یعنی رد ہیں سب بیاں
ساقیِ کوثر اگر کہہ دیں نہیں تو رد شدہ
ساقیِ کوثر کہیں ہاں مستند ہیں سب بیاں
سنتیں ، چال و چلن ، سب گفتگو سرکار کی
نقش سینے میں ازل سے تا ابد ہیں سب بیاں
آپ کی تصدیق ہے درکار مجھ کو یا رسول
ورنہ بے معنی ہیں مصرعے بے سند ہیں سب بیاں
سب محدث ،سب محقق ، سب مفسر ، شعر گو
سب کتابیں ، سب صحیفے ، العبد ہیں سب بیاں
آپ کے تسلیم کردہ ہی ہمیں تسلیم ہیں
رد شدہ جو آپ کے ہیں رد و کد ہیں سب بیاں
بعثتِ سرکار سے پہلے جہاں تھا منتشر
موجبِ آمد حضور اب متحد ہیں سب بیاں
لاکھ دعویِٰ مسلمانی کرے سب خاک ہے
آپ کی تعظیم نہ ہو نابلد ہیں سب بیاں
آنکھیں پُر نم یادِ طیبہ لب پہ ہے وردِ درود
کچھ نہیں کہنے کو آبِص بے جسد ہیں سب بیاں

0