عرشِ بریں پہ لکھا شہِ دیںﷺ کا نام ہے
یہ ذاتﷺ وہ ہے جس پہ نبوت تمام ہے
لبریز دل میں عشقِ محمدﷺ کا جام ہے
سرکارﷺ کا کرم ہے کہ وصلِ دوام ہے
پھیلی ہوئی ہے شمعِ ہدایت کی روشنی
نورِ خدا سے چمکا یہ ماہِ تمامﷺ ہے
رحمت لقب ہے اور ہیں محبوبِ کبریاﷺ
میرے نبیﷺ کی ذات ہی خیرالانام ہے
ختم الرسل ہیں آپﷺ ہی سردارِ انبیاء
نازل ہوا حضورﷺ پہ رب کا کلام ہے
لب پر درود سارے فرشتوں کے ہے سجا
اللہ کا حضورﷺ پہ دائم سلام ہے
ہر چیز کو فنا ہے بقا رب کی ذات ہے
اس طرح ذکر میرے نبیﷺ کا مدام ہے
اسریٰ کی شب سخی یہ خدا نے بتا دیا
کل انبیا کی ذاتِ محمدﷺ امام ہے

29