بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
حبیبِﷺ خدا ہے سب سے عظیم بشری جمال ہے بے مثل |
کوئی نہیں ان کے رتبۂ ذیشاں کا وہ کمال ہے بے مثل |
وہ حُسن میں لا زوال قدر میں ہے لا زوال عالمیں میں |
ہمیشہ سے ہے رہے گا ہمیشہ وہ لا زوال ہے بے مثل |
سدا ترا نوری حسن کمالِ آفریں سارے عالمیں میں |
بشر نہ کوئی جہان میں تیری شان وشال ہے بے مثل |
ہمارا ہے ایماں کے ترے جیسا کوئی نہیں عظیم بشر |
خدا نے بنا دیا ہے جہاں میں تیرا جلال ہے بے مثل |
رضؔی کو جہان میں ترے صدقے اے حسیں جو ملا ہے ابھی |
وہی جو ہے تیرے عشق کی مل گئی وہ منال ہے بے مثل |
معلومات