ستم شعار زمانہ ہے قم باذن اللّٰہ
تجھے بھی زور دکھانا ہے قم باذن اللّٰہ
شہیدِ وقت! خداوند کا میہماں تو ہے
بہشت تیرا ٹھکانہ ہے قم باذن اللّٰہ
یہ سنگ باری ہر اک سے تو ہو نہیں سکتی
درست تیرا نشانہ ہے قم باذن اللّٰہ
حرم میں بت کی نحوست ہے اور تاریکی
تجھے چراغ جلانا ہے قم باذن اللّٰہ
ہے تیرے ذمے بنائے حرم کی معماری
یہ سنگ و خشت اٹھانا ہے قم باذن اللّٰہ
ترے لہو کی تمازت سے نسل جاگی ہے
لبوں پہ ایک ترانہ ہے: قم باذن اللّٰہ
نبیٔ پاک کی امت ہے یہ تری پہچان
تجھے یہ بھول نہ جانا ہے قم باذن اللّٰہ
شرارِ بولہبی پھر ستیزہ کار ہوا
یہ شعلہ تجھ کو بجھانا ہے قم باذن اللّٰہ

0
57