سلام بہ حضور سیدہ ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنہا
کلام :ابوالحسنین محمد فضل رسول رضوی کراچی
زوجہِ مصطفیٰ مادرِ مومناں
ایسی پاکیزہ نسبت پہ لاکھوں سلام
وہ خدیجہ نبی کی رفیقہ بنیں
ایسی اعلیٰ رفاقت پہ لاکھوں سلام
وہ خدیجہ بنی فاطمہ کی جو ماں
مادرِ بنتِ حضرت پہ لاکھوں سلام
ہیں نواسے حسین و حسن دو شہید
نانی اماں کی عظمت پہ لاکھوں سلام
ابوالحسنین محمد فضل رسول رضوی کراچی

0
143