بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
رب کے فضل سے مبیں تم حسیں قدیر ہو |
سارے مُرشِدوں کے تم ہی کمال پیر ہو |
لوگوں کی نجات کے واسطے کریم نور |
قادرِ حقیقی کے تم نبیﷺ نذیر ہو |
بولے ہے خرد یہی جان کر ابھی تلک |
اللّٰہ کے جہان میں تم تو بے نظیر ہو |
ڈگمگائے ہی نہیں طوفاں خیز موجوں میں |
جس کے رب، حبیبﷺ خود بندے کا ظہیر ہو |
کائنات سے لے کر لامکاں تلک مبیںﷺ |
اللّٰہ کی عطا سے مصباحﷺ سب خبیر ہو |
ہے طلب جناب کی بارگاہ میں خودی |
چاہے شہ ہو یا کوئی شہ کا ہی وزیر ہو |
یا خدا کرو رضی کی دعا قبول آپ |
اس کی آل کی زباں سے ثنا کثیر ہو |
معلومات