)))))))))))))))))))))))))))))) |
غیر منقوط نعتِ رسولِ مقبول |
صلی اللہ علیہ وآلہ و اَصحابہ |
و بارک وسلم |
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ |
کلام؛: ابوالحسنین محمد فضلِ رسول رضوی، کراچی |
+++++++++++++++++ |
1: |
مَدْحِ سَرْوَرْ کہاں، ہَم کہاں |
سِدرَہ سے وہ وَرا، دَم کہاں |
2: |
ہو مُحَمَّدْ سا عالِم کوئی |
اس طَرَح کا ہو اَعْلَم کہاں |
3: |
اُمِّی ہو عالِمِ ہر کمال |
کامِلِ دَورِ عَالَم کہاں |
4: |
اس کے آگے کوئی ہَم کہے |
وہ کہاں اور وَہاں ہَم کہاں |
5: |
ہو وَہاں ہر کوئی مَحْوِ مَہْ |
ہاں وَہاں ہو ہَمَا ہَم کہاں |
6: |
اِسمِ اَکْرَم کا ہے وہ عُلُو |
اِسم ہو اور کا اَکْرَم کہاں |
7: |
اسم کا دم کرو ہَم ہو دور |
اسم کا دَم ہو اور ہَم کہاں |
8: |
اس کا عَم ہے عَدُو کو اَسَد |
اس کے عَم سا کوئی عَم کہاں |
9: |
اصلِ آدم ہُوا ہے وہی |
اصلِ کل وہ ہے، آدم کہاں |
10: |
ہے دَرِ سَرْوَرِ دَو سَرَا |
آسَرا اور ہے ہَمْدَمْ کہاں |
11: |
دَرْد کا ہے مَدَاوا وہاں |
اور دَوا دارُو مَرْہَم کہاں |
12: |
دِل کہاں رَحْم ہی رَحْم ہے |
اور کوئی دِل ہے اَرْحَمْ کہاں |
13: |
رَاہِ اَسْلَمْ دکھائے وہی |
رَاہ اور راہِ اَسْلَمْ کہاں |
14: |
حُکْم دے وہ ، وہی ہو سَدا |
حُکْم اور کِس کا مُحْکَم کہاں |
15: |
ہوں اُسی کی وِلَا کا گَدا |
وہ کہے سَل مگر کَم کہاں |
16: |
واہ حامی مرا ہے وہی |
ہو ولی وہ، رہے ہَم کہاں |
"" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" |
از ابو الحسنین محمد فضلِ رسول رضوی، کراچی |
َ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، |
معلومات