۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
سنہرے خواب روح و دل کی ہر سوغات کرتے ہیں |
حوالے آپ کے ہی ہم سبھی جذبات کرتے ہیں |
یوں ان کی بے وفائی پر مجھے اب غم نہیں ہوتا |
سنا ہوں آج بھی اب بھی وہ میری بات کرتے ہیں |
محبت کا صلہ جو ہو بھلے انجام کچھ بھی ہو |
بیاں ہرگز نہیں دل کا کبھی حالات کرتے ہیں |
اگر ملتی نہیں منزل چلو پھر خود کشی کر لیں |
محبت میں نہ جانے لوگ کیسی بات کرتے ہیں |
مچلتے دل کو شاید یوں ذرا تسکین مل جائے |
تمہاری بات تم ہی سے ہی ساری رات کرتے ہیں |
جفا تیری وفا میری یہاں مشہور ہے یکساں |
بہانہ کچھ بھی ہو حمزہ ہماری بات کرتے ہیں |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہاب حمزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
8340349807 |
معلومات