بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
اللّٰہﷻ کے نام سے آغاز جو رحمت والا |
جو کمالات کا مالک جو ہے عظمت والا |
مالکِ روزِ جزا اور جو ہے خالق مالکﷻ |
عالمیں کا وہی یزداںﷻ ہے محبّت والا |
تیری ہی پوجا کریں تجھ سے مدد مانگیں ہم |
ہے یہ ایماں کہ خداﷻ خوب ہے عزت والا |
سیدھے رستے پہ چلانا وہ جو نیک و بالا |
ہم ہیں کمزور مگر تو ہی ہے قوّت والا |
تیرے شایاں نہیں کوئی بیاں عظمت اللّٰہ ﷻ |
بس رضؔی کو ہے خبر اللّٰہ ﷻ تو شوکت والا |
معلومات