| ہم غمزدوں کا صرف دلاسہ حسین ہے |
| مومن ہیں ایماں کا بھی اثاثہ حسین ہے |
| معیارِ حق نبی کے صحابہ ہی تو ہوئے |
| اور مصطفی کے دیں کا خلاصہ حسین ہے |
| محراب ہو یا ہو وہی کربل کا واقعہ |
| خونِ سسر ہے یہ وہ نواسہ حسین ہے |
| ظالم نے پیاس پر بھی تو پہرے بٹھا دیے |
| ہم پیاسے اس لئے ہیں کہ پیاسا حسین ہے |
| سر کٹ گیا مگر اسے جھکنے نہیں دیا |
| یعنی عزیمتوں کا شناسا حسین ہے |
| فرما دیا رسولؐ نے مجھ سے ہی ہے حسین |
| یعنی نبی کی پیاری ادا سا حسین ہے |
معلومات