خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ
_______________________
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
میرے خواجہ پِیَا کی شادی رَچی ہے
سب ولی بھی یہاں، بارات سجی ہے
دیتے ہیں وہ تو سبھی کو یوں خزانے
لینے آئے ہیں سبھی آس لگی ہے
آ ولایت بھی ملے اور ہاں خدا بھی
لے اٹھا لے تُو یہاں خَیْر بڑی ہے
چِشْتِیوں کے، یہ ہیں مرشد، ہیں یگانہ
سب سلاسِل میں بڑی شان تری ہے
آج ہیں سب ہی نظر رکھتے یہاں پر
خوش ہیں سب وہ ولی ہے یا وہ نبی ہے
لاکھوں کو تو یہاں سے ہے ملا اسلام
ہر گلی سے یہ گواہی بھی ملی ہے
آیا جوگی تو ولی بن کے گیا پھر
ہاں کرامت یہ بہت بار پڑھی ہے
تم نے کرنی ہے ابھی ہند میں تبلیغ
ہاں اشارت یہ نبی سے تو سنی ہے
تری باتوں سے ملی ہے یہ ہدایت
شرک سے ہے دی خلاصی تو ولی ہے
ہم پکاریں گے قیامت میں یہی نام
نسبتوں سے ہی رہائی تو بنی ہے
ارے رضْوی سبھی در پر کھڑے ان کے
پا رہے ہیں بخدا ایسی گھڑی ہے

0
922