| اپنوں نے بھی افسانہ کر دیا |
| ہر طرف ہی ویرانہ کر دیا |
| یاد ان کی دنیا نہیں مجھے |
| جب کا مجھ کو مستانہ کر دیا |
| شمع نے اجالے تو کر دیے |
| قتل جل کے پروانہ کر دیا |
| جب تلاش مجھ کو سکوں کی تھی |
| باہوں کو ہی میخانہ کر دیا |
| غیر سب ہی فیضان کہتے تھے |
| اپنوں نے بھی بیگانہ کر دیا |
معلومات