تم نے جیتا ہے ہر بار تمہیں کیا معلوم |
ہارنے والے کے بھی دکھ غور طلب ہوتے ہیں |
راہ گزر پہ کبھی دیکھا ہے کسی کاسے کو؟ |
اس میں پلنے کے بھی دکھ غور طلب ہوتے ہیں |
تم سے بچھڑا ہوں تو احساس ہوا ہے مجھ کو |
زندہ رہنے کے بھی دکھ غور طلب ہوتے ہیں |
خود جلا ہوں تو یہ احساس ہوا ہے محسن |
جلنے والے کے بھی دکھ غور طلب ہوتے ہیں |
معلومات