| دلکش و دلچسپ منظر دیکھنا |
| دیکھ کر اے دیدۂ تر دیکھنا |
| لائیں گے ہم بھی تو اک دن جوئے شیر |
| میری بوندوں میں سمندر دیکھنا |
| اب اتارے گی نظر، اپنی نظر |
| ہے تہیہ آنکھ بھر کر دیکھنا |
| زندگی میں اتنا ٹھہراؤ کہاں |
| کتنا مشکل ہے ٹھہر کر دیکھنا |
| میں سنور جاؤں گا اپنے آپ ہی |
| تم مجھے تھوڑا سنور کر دیکھنا |
| لوگ اس کو خود کشی کہتے ہیں کیوں |
| حادثہ ہے خود کو مر کر دیکھنا |
معلومات