تبدیلی میرے ساتھ عجب چال چل گئی
بدلا جو آئنہ مری صورت بدل گئی
صد شکر اب رمیدگی شعروں میں ڈھل گئی
" اک پھانس تھی کہ دل سے ہمارے نکل گئی"
خوشیوں نے کر دیا تھا مجھے موت کے قریب
پھر غم ملے مجھے، مری حالت سنبھل گئی
کل رات میرا دل تھا بڑا اضطراب میں
آیا ترا خیال تو وحشت بہل گئی
یارو! تسلیوں سے یہ بھوبل سمیٹ لو
امیدِ ناز، نارِ تغافل سے جل گئی
ؔملک ہدایت اللہ ضیغم

0
4