منزل کی جستجو میں سہارے تلاش کر
پرکھوں کی آبرو کے خسارے تلاش کر
اللہ نے زمیں پہ اتارے جو عرش سے
قران کی زباں کے اشارے تلاش کر
باب حریص پر ہے منافق کی آرذو
دریاے معرفت کے کنارے تلاش کر
خلقت پہ افتخارے خداے جلیل ہے
جنکو کہا نبیؐ نے دلارے تلاش کر
ہوگا حیات خضر کے قصے میں بانکپن
تن من سنوار نور کے دھارے تلاش کر
نور خدا جنکے ارادوں میں موجزن
جنکو کہا خدا نے پیارے تلاش کر
راہ نجات سیفؔ ملے گی تو بالیقیں
ہاں اوصیاء نبیؐ کے ہی سارے تلاش کر

64