بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
رب ہی جانے مصطفیﷺ کیا ترا وقار ہے |
تیری شاں کروں بیاں میرا افتخار ہے |
یہ جو رونقِ جہاں جو نظر میں ہے مرے |
کائنات کے حِسیںﷺ دم ترے بَہَار ہے |
بے قراری نے یہ دل میں جگائی آرزو |
آج میرے نینوں کو تیرا انتظار ہے |
آخرش اُسی نے ہی پا لیا فرازِ جگ |
تیرے عشق میں جو بھی آج دل فِگار ہے |
تیرے عشق کی مہک جو عطا کریں عظیم |
رات دن اُنہیں ہی پر رحمتِ پھوار ہے |
معلومات