بجلیاں راہوں میں چمکانے کو كس نے کہا
حرص میں لوگوں کو تڑ پانے کو کس نے کہا
بھول جاؤ میں کسی اور كا ہو گیا ہوں
یاد میں میرے ہی مر جانے کو کس نے کہا
ضد ہے گر آپ کو میرا ہو نے کی تو سنو
پھر بدی کو مری پھیلانے کو کس نے کہا
میں تو البیلا نہایت ہی معصوم بھی ہوں
پھر تو بیکار میں بہلانے کو کس نے کہا
ماسوا وہم کے کچھ بھی نہیں ہے یہ ترا
مجھکو بس تیرا ہی ہو جانے کو کس نے کہا
آج بھی میں اسی ارمان کا ہو کے رہا
دھوکہ دے کر اسے بتلانے کو کس نے کہا

0
2