حبیب خدا ہیں جنابِ محمدﷺ
شہ دوسرا ہیں جنابِ محمدﷺ
سخن ور سخن گو سخن ساز تیرے
سخن پر فدا ہیں جنابِ محمدﷺ
خدا وَالّلہ ہرگز نہیں ہاں خدا سے
مگر کب جدا ہیں جنابِ محمدﷺ
سخی ہیں وہ ایسے بے مانگے بھی کر تے
عطا پر عطا ہیں جنابِ محمدﷺ
سکھاتے ادب جو ترا ہیں وہی تو
ہمارے رضا ہیں جنابِ محمدﷺ
مصیبت زدو کیوں پریشاں ہو تم جب
کہ مشکل کشا ہیں جنابِ محمدﷺ
مہکتے سدا وہ دہن ہیں ہاں کرتے
جو تیری ثنا ہیں جنابِ محمدﷺ
تری شان والا، سفارش کو پھر ہم
لے آئے رضا ہیں جنابِ محمدﷺ
کفِ پا ترے چوم کر ہیں جو افضل
وہ ثور و حرا ہیں جنابِ محمدﷺ
بفضلِ خدا آپ تو سب سے افضل
ہاں بعد از خدا ہیں جنابِ محمدﷺ
مُنَوَّر یہ اشعار کیسے نہ ہوں جب
سخن کی ضیا ہیں جنابِ محمدﷺ

0
121