| ہمارا جرم پہلا یہ محبت ایک طرفہ کی |
| اور اُُس پر دوسرا گویا کہ حاصل کی تمنا کی |
| عجب افسردگی پالے ہوئے سینے میں اک لڑکا |
| لکیریں کھینچتا ہے کینوس پر فکرِ فردا کی |
| ہمارے عہد میں سب سے بڑا مذہب غریبی ہے |
| نہیں دکھتی مگر کوئی عبادت گاہ غربا کی |
| زمانہ کر چکا فرعون کے ہاتھوں پہ بیعت اور |
| کہیں دیکھا کوئی تم نے طرفداری میں موسیٰ کی |
| یہاں شیطان کو راضی کیا جاتا ہے ، میر آبِص |
| سو جا پر ضرورت ہے مساجد کی کلیسا کی |
معلومات