رسولِ خدا کی ہے یہ مدحتِ پاک
صلی اللہ علیہ وسلم
فعولن فعولن فعولن فعولن
بچالو مجھے میرے آقا بچالو
غموں کے بھنور سے کنارے لگا لو
پھنسا ہے سراسر گناہوں میں یہ دل
نگاہِ کرم سے اسے تم نکالو
کرو اب ذرا مَغْفِرَت کا بَہَانہ
برے کاموں کو نامے سے تم مٹا لو
کمینی ہے دنیا عداوت دکھاتی
حفاظت میں اپنی مجھے تم چھپا لو
چھڑا کرسبھی رشتے ناطے جہاں کے
شہا بس مجھے اب گدا تم بنا لو
نبی تم، سخی تم، ہو نافع، ہو شافع
سخاوت شفاعت سے خيرات ڈالو
ہو میرے غموں کا مداوا خدا را
رخِ نور افزا سے پردہ ہٹا لو
یہاں کون پوچھے ہمیں بے کسی میں
مدینے میں آقا ہمیں تو بلالو
نبھاتے ہو آقا سبھی آپ رشتے
غلامی مری کا تو رِشْتَہ سنبھالو
یہ رضْوی پڑا ہے درِ پاک پر اب
سگانِ کُو میں ہی اسے بھی بٹھالو

0
86