گر چاہتے ہیں جرم سے چھٹکارا پائیں آپ |
تو لیڈرانِ وقت سے سیٹنگ کیجیے |
کیوں تیس مار خان یہ کہتا ہے خود کو یاں |
ثانی بھی جیل جائے یہ میٹنگ کیجیے |
حاکم کے ساتھ آپ کے گر ہیں تعلقات |
کیا ڈر ہے ہر مقام پہ چیٹنگ کیجیے |
ظالم کا بھی تحفظ و امداد کیجیے |
آنسو بہا کے جرم پہ ایکٹنگ کیجیے |
افرنگ کے دلال سے لے کر کے پاؤنڈ بھی |
الحاد سے ایمان کی سیلنگ کیجیے |
معلومات