ہے دل کے آئینے میں ایک چہرہ |
مجھے لگتا ہے سب سے نیک چہرہ |
گرفتہ ہے کسی چہرے کا یا پھر |
کیا ہے دل نے ہائی جیک چہرہ |
دماغ و دل رکھا ہے آن ہم نے |
کرے ایکسیپٹ کیسے فیک چہرہ |
کھرے کھوٹے پہ رکھتی ہے نظر عقل |
مگر دل کہہ رہا ہے دیکھ چہرہ |
کبھی لب چاکلیٹی کی طرح سے |
کبھی لگتا ہے کوئی کیک چہرہ |
معلومات