مل سکتی بھلا اس کو براہیمی نظر کیوں
بت خانۂ آزر میں جو آباد ہے مومن
آساں طلبوں کو ہو بھلا عشق سے کیا کام
ہے دعویٔ بے معنیٰ کہ فرہاد ہے مؤمن
اس بت کے پجاری کو بھلا اللہ کیوں بھاوے
اب معرکہ ایمان سے آزاد ہے مومن
سوچا کہ ہے آرام رسا دامنِ الحاد
ایمان کو ہی بیچ کے ناشاد ہے مومن

0
34