میرےآقاﷺ پہ جو فدا ہوگا
جلوہ حق کا وہ دیکھتا ہوگا
بخت جس کا چمک گیا ہوگا
انﷺ کا دیدار پا رہا ہوگا
شبِ اسریٰ کو بلبلِ سدرہ
انﷺ کی رفتار دیکھتا ہوگا
انﷺکی انگلی کے اک اشارے پر
ڈوبا سورج پلٹ رہا ہوگا
انﷺ کے قدموں کے نقش کو پا کر
عرشِ حق بھی تو جھومتا ہوگا
ہوگا منظر یہ۔ دید کے قابل
جب خدا انﷺ کو دیکھتا ہوگا
قبر و محشر میں ہم گداؤں کے
"لب پہ بس نامِ مصطفٰیﷺ ہوگا"
ہاں سخی بخششوں کا پروانہ
نعتِ سرورﷺ ہی بے شبہ ہوگا
انجینیر سخی سرمست گلبرگہ شریف

74