کیا ڈر اُسے ہے جس کا علیؓ سا امام ہے
دنیا بھی ہے اُسی کی و جنت تمام ہے
خُم میں بنایا مولا ، نبیؐ کا بیان ہے
مولا، علیؓ ہیں، ہو گئی حُجَّت تمام ہے
کیا خوش نصیب لوگ تھے خُم کے مدان میں
اُن خوش نصیب لوگ کو میرا سلام ہے
مولا علیؓ کو مان لو سردارِِ اولیا
فرمان ہے نبیؐ کا اعلان عام ہے
آواز کیں نبیؐ نے مَن كُنْتُ کی بلند
مولا کا یار مولا ہوا فہم عام ہے
مولا کو گرنہ مانے جو سردار کی طرح
عَالِم کا مولوی کا بتا کیا مقام ہے

0
4