آنا درِ حضور پہ روزانہ ہو گیا |
فیضِ نگاہ آپ کا شاہانہ ہو گیا |
دیکھا رُخِ حضور تو دیوانہ ہو گیا |
دنیا و مافیا سے وہ بیگانہ ہو گیا |
میلادِ مصطفیٰ کا ہے فیضان ہر طرف |
روشن تمام کعبہ و بت خانہ ہو گیا |
مخلوق میں عظیم رسول و نبی ہوئے |
ہر دل مرے حضور کا دیوانہ ہو گیا |
نورِ خدا کی شمع ہدایت کی ہیں ضیا |
ہر اک نبی حضور کا پروانہ ہو گیا |
قسمت سے مل گئیں ہیں جو آقا سے نسبتیں |
بوبکر کا حضور سے یارانہ ہو گیا |
رب کی تجلیات کا مرکز بنا ہے یہ |
پُر نور آمنہ کا یہ کاشانہ ہو گیا |
کشکول جس فقیر کا آقا نے بھر دیا |
سارا زمانہ اس کا تو دیوانہ ہو گیا |
کیا ہے رضا خدا کی سمجھنے کے واسطے |
در پر کھڑا حضور کے دیدار ہو عطا |
جلوہ مرے حضور کا نذرانہ ہو گیا |
عشقِ رسولِ پاک ہی پیمانہ ہو گیا |
یہ بھی کرم سخی پہ ہے آقا کا رات دن |
پڑھنا سلام آپ پہ روزانہ ہو گیا |
معلومات