تم اپنی محبت کے انداز بدل ڈالو |
مجھ پر نہ یقیں ہو تو ہمراز بدل ڈالو |
الفت کے خسارے کا معلوم اگر ہے اب |
انجام سے پہلے تم آغاز بدل ڈالو |
دشمن کے ارادوں کو ظاہر ہے اگر کرنا |
تم اپنے کھیل کا ہی انداز بدل ڈالو |
جو تیرے لبوں کو سر مسکان نہ دے پاۓ |
اس شہر کے تم سارے سر ساز بدل ڈالو |
اے دوست کرو ہمت کچھ دور محبت ہے |
تم چاہتے ہو منزل پرواز بدل ڈالو |
فیضان حسن طاہر بھٹی |
معلومات