حسن کو ہے ناز جن پر وہ حسیں سرکار ﷺ ہیں
شاہکار ِ رب ِ اکبرﷻ بالیقیں سرکار ﷺ ہیں
النَّبِیُّ أَوْلَى سے یہ راز ظاہر ہو گیا
جان مومن سے ہوئے اقرب قریں سرکار ﷺ ہیں
چاند میں ہے ان کا جلوہ مہر میں ان کی چمک
ماہتابِ حق بھی ہیں مہرِ مبیں سرکار ﷺ ہیں
وہ حبیبِ کبریا ﷺ ہیں وہ امام الانبیا ﷺ
جن کا روضہ بن گیا فخر ِزمیں ، سرکار ﷺ ہیں
قاسم نعمت خدا نے ہے بنایا آپ ﷺ کو
دونوں عالم کے خزانوں کے امیں سرکار ﷺ ہیں
ان ﷺ کی سنت دین ہے ان کی ﷺ محبت اصل دیں
شکر ہے دل میں ہمارے بس مکیں سرکار ﷺ ہیں
دیکھ لو لقمان تم قرآن سے ثابت ہوا
بعد از رب ِجہاںﷻ،افضل تریں سرکار ﷺ ہیں
✍️ لقمان الرحمان

5