بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
عالمین کا ربﷻ اور داتا ہے تو |
سب جگہ کرم اپنا دکھاتا ہے تو |
تیرا دستِ قدرت کائنات قابض |
کارساز دنیا کو چلاتا ہے تو |
اس جہان میں شورش اگر ہو برپا |
امن کا تبھی مسکن بناتا ہے تو |
پستی سے بلندی کے سفر تلک نور |
کائنات کو حکمت سکھاتا ہے تو |
جب طلب کرے تیرے حضور آ کر |
تب رضؔی کو فتنوں سے بچاتا ہے تو |
معلومات