| دیکھا ہے کبھی تم نے زمانے کا تماشہ؟ |
| عیب زدہ لوگ چُھپانے کا تماشہ؟ |
| فکرو فکر میں خود کو دکھانے کا تماشہ؟ |
| جھوٹ کو بھی سچ میں سُنانے کا تماشہ؟ |
| رشتوں میں اپنا پیار جتانے کا تماشہ؟ |
| بے علم کا بھی علم سکھانے کا تماشہ؟ |
| کسی کے حق پہ پیر جمانے کا تماشہ؟ |
| حق پرست کو بھی مٹانے کا تماشہ؟ |
| سب جاگتے ہوؤں کو سُلانے کا تماشہ؟ |
| ہنستے ہوئے چہروں کو رُلانے کا تماشہ؟ |
| لوگوں کو جھوٹی آس لگانے کا تماشہ؟ |
| دکھ درد کے ماروں کو ستانے کا تماشہ؟ |
| بغل میں خنجر اور یہ ہاتھ ملانے کا تماشہ؟ |
| جہاں ہے کُفر اُسی سمت بُلانے کا تماشہ؟ |
| خود خاک اور مٹی میں ملانے کا تماشہ؟ |
| نہ ناپ تول پھر بھی پیمانے کا تماشہ؟ |
| بھیٹھے ہو گر خاموش تو مُجرم ہو رحمانی |
| کیوں کرتے ہو پھر دانت چبانے کا تماشہ؟ |
معلومات