اس کی چاہت صدا ہے قربانی
بندگی کا مزہ ہے قربانی
سنتِ حضرتِ خلیلؑ ہے یہ
راہِ صدق و صفا ہے قربانی
سر کو رب کے لیے جھکانے کو
کتنی عمدہ عطا ہے قربانی
خونِ دل سے وفا سکھاتی ہے
عشقِ حق کی ادا ہے قربانی
قصۂ ذبح کو جگاتی ہے
صبر کا حوصلہ ہے قربانی
مال کیا، جان بھی فدا کردیں
ایسا جذبہ بڑا ہے قربانی
بھوکوں، محتاج و بے سہارا کو
راز رکھنا وفا ہے قربانی
دل کو تقویٰ سے جو کرے روشن
رب کی ایسی عطا ہے قربانی
تو مبارکؔ دعائیں رب سے کر
رب ہے راضی رضا ہے قربانی

0
6