| شکر کرتا ہوں رب کی نعمت پر |
| بخششِ شاہِ دیں کی مدحت پر |
| ناز ہرگز نہیں عبادت پر |
| بلکہ سرکار کی شفاعت پر |
| سر جھکا رب کی ہی عبادت پر |
| دل جھکا مصطفیٰ کی عظمت پر |
| ہے یہی ایک التجا آقا |
| رکھ لیں مجھکو بھی در پہ خدمت پر |
| کام آئے گی حشر میں بیشک |
| عمر گزرے نبی کی سیرت پر |
معلومات