رسمِ جہالت جس نے مٹائی |
علم کی جس نے دیپ دلائی |
لاکھوں دکھ تکلیف سہے ہیں |
پھر بھی ان سے کچھ نہ کہے ہیں |
رحمت و شفقت میں جو بڑے تھے |
ظلم کے آگے ڈٹ کے کھڑے تھے |
طائف میں وہ پتھر کھاکر |
گرنے لگے تھے چکّر کھاکر |
پھر بھی دعوت عام کیا ہے |
سب کچھ رب کے نام کیا ہے |
نبیوں کے سردار ہیں آقا |
آپ علم بردار ہیں آقا |
ابنِ یونس نعت کہو تم |
حبِّ نبی میں مست رہو تم |
معلومات