| زمانے میں وفائیں چپ گھڑی ہیں |
| حسینوں کی ادائیں چپ کھڑی ہیں |
| کہیں الٹا اثر اب ہو نہ جائے |
| لبوں پر سب دعائیں چپ کھڑی ہیں |
| کسی طوفان کا ہے پیش خیمہ |
| یہاں اب تک ہوائیں چپ کھڑی ہیں |
| تقدس کی قسم کھائی ہوئی ہے |
| جبھی ساری ردائیں چپ کھڑی ہیں |
| وہ جن کے لعل ان سے کھو گئے ہیں |
| پریشاں حال مائیں چپ کھڑی ہیں |
| اکڑ کر پارسائی جا رہی ہے |
| جھکائے سر خطائیں چپ کھڑی ہیں |
معلومات