مدتوں بعد مری بات ہوئی
بات کیا بات کی برسات ہوئی
اب بتاؤں مری کیا بات ہوئی
بات کرتے ہوئے پھر رات ہوئی
سر تا پا قلب ہے تو شائِسْتَہ
عاشقِ قلب مری ذات ہوئی
ہو گیا دور گلہ شکوہ بھی
دل کی جو دل سے ملاقات ہوئی
ہو کے محبوب تری آنکھوں کا
عشقِ شائستہ میں بہتات ہوئی

0
5