منقبت در شانِ امامِ عالی مقام |
سیدنا امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ |
کلام :ابوالحسنین محمد فضلِ رسول رضوی کراچی |
مُصْطَفیٰ کی ہے ضِیا وہ پُر ضِیا مَولا حُسَیْن |
مُرْتَضیٰ شیرِ خُدا کا دِلْرُبا مولا حسین |
سَرْورِ کَونین کی نورِ نَظَر ہے فاطِمَہ |
فاطمہ کی آنکھوں کا تارا بنا مَولا حُسَیْن |
ہے شَبَابِ اَہْلِ جَنَّتْ کی سِیَادت بھی مِلی |
ہے یہاں بھی اور وہاں بھی پیشوا مَولا حُسَیْن |
خود نبی جس کو اٹھا کر بھی ادا کرتا نماز |
کَرْبَلا کا وہ نمازی پھر ہوا مَولا حُسَیْن |
جب لگا گِر نے، بَچا نے کے لیے نانا اٹھا |
پھر لیا اُمَّت کو بھی اس نے بَچا مَولا حُسَیْن |
بَیْعَتِ فاسِق نہ کی سب کچھ لُٹا کر بھی وہاں |
یوں ڈَٹا حق کے لیے، وہ مُقْتَدا مَولا حُسَیْن |
ہاتھ اپنا وہ کہاں دیتا یَزیدی ہاتھ میں |
نانے سے کرتا رہا تھا جو وَفا مَولا حُسَیْن |
جب نَظَر آئی جِنَاں حُر کو بَڑھا سوئے حُسَیْن |
اس لیے سَچ ہے کہ ہے جَنَّت نُمَا مَولا حُسَیْن |
ایک اک کر کے محمد عَون قَاسِم وارے سب |
دین کی خاطِر ہوا یوں با سَخا مَولا حُسَیْن |
پھر على اکبر بڑھا سوئے عدو ہونے شہید |
آج ہر اک ہو رہا ہے بس فِدَا مَولا حُسَیْن |
پھر ہوئے بازو قَلَم عَبَّاس کے بھی سامنے |
عازِمِ صَبْر و رَضا پھر بھی رہا مَولا حُسَیْن |
جب على اَصْغَر چَلا سوئے جناں آرام سے |
ہو گیا سب پر عَیَاں با حَوصَلَہ مَولا حُسَیْن |
رہ گیا پھر بس علی اَوْسَط اُٹھا وہ شوق سے |
وہ اگر جاتا، کہاں جاتے گَدامَولا حُسَیْن |
پھر ڈَٹا مولا عَدُو کے سامنے لَہْرا کے تِیغ |
یوں ہمیں سمجھا گیا دینِ خُدا مَولا حُسَیْن |
مِٹ گئے سارے یَزیدی، جو مِٹانے آئے تھے |
کُھل گیا سب پر کہ ہے زِندہ سدا مَولا حُسَیْن |
آج رضْوی ہر طَرَف ہے تَذْکِرَہ جس کا چَلا |
ہاں وہی تو ہے شَہیدِ کَرْبَلا مَولا حُسَیْن |
از ابو الحسنین محمد فضلِ رسول رضوی کراچی |
معلومات