کرے غیر گر بت کی پوجا تو کافر |
جو ٹھہرائے بیٹا خدا کا تو کافر |
کہے آگ کو اپنا قبلہ تو کافر |
کواکب میں مانے کرشمہ تو کافر |
مگر مومنوں پر کشادہ ہیں راہیں |
پرستش کرے شوق سے جس کی چاہیں |
نبی کو جو چاہیں خدا کر دکھائیں |
اماموں کا رتبہ نبی سے بڑھائیں |
مزاروں پہ دن رات نذریں چڑھائیں |
شہیدوں سے جا جاکے مانگیں دعائیں |
نہ توحید میں کچھ خلل اس سے آئے |
نہ اسلام بگڑے نہ ایمان جائے |
وہ دیں جس سے توحید پھیلی جہاں میں |
ہوا جلوہ گر حق زمیں و زماں میں |
رہا شرک باقی نہ وہم و گماں میں |
وہ بدلا گیا آکے ہندوستاں میں |
ہمیشہ سے اسلام تھا جس پہ نازاں |
وہ دولت بھی کھو بیٹھے آخر مسلماں |
معلومات