درد ہم مزاج
:::::::::::::::::::::::
درد تو ہم مزاج ہے میرا
وہ بھی گوشہ نشین میری طرح
ہم رہیں گے الگ تھلگ دونوں
وہ بھی کتنا متین میری طرح
اہلِ زر سے وہ دور ہے اکثر
چاہتا ہے قرین میری طرح
جب ملاقات میں ہوئی تاخیر
تو ہوا ہے حزین میری طرح
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
ابو الحسنین محمد فضلِ رسول رضوی
22 ربیع الآخر 1446 ھ/ 25 اکتوبر 2024ء
شبِ شنبہ 8 بج کر 25 منٹ

0
17