| نیتیں اور مزاج دھوکا ہے |
| یہ تمہارا سماج دھوکا ہے |
| جوسبھی ظلمتوں کو پالے ہیں |
| ان کا ہر احتجاج دھوکا ہے |
| جھوٹ لکھا ہے سب کے ماتھے پر |
| سچ کا رسم و رواج دھوکا ہے |
| ہم سیاست کا رونا روتے تھے |
| اب تو مذہب کا راج دھوکا ہے |
| کل بھی دھوکا تھا جن کا شیوہ سو |
| ان کا افضل یہ آج دھوکا ہے |
معلومات