| ان کی اپنی دکان کیا کہنے |
| وہ ہیں اب سیٹھ و خان کیا کہنے |
| بے تکلف ہُوے وہ آپس میں |
| ادھر آ اوئے خان کیا کہنے |
| تھا نہ لائق میں کہنے سُننے کے |
| دھرتے ہیں پھِر بھی کان کیا کہنے |
| پاس کرنے کو ایک ہی مضموُن |
| سو پچاس امتحان کیا کہنے |
| چیرہ دستی نہ کر سکی مغلُوب |
| حیدرِ خستہ جان کیا کہنے |
معلومات