| بے خودی مٰیں کمال رکھتا ہوُں |
| لاجواب اک سوال رکھتا ہوُں |
| نہ مجھے روک مے کشی سے یار |
| پی کے تیرا خیال رکھتا ہوں |
| ہو گئی جب سے دوستی تجھ سے |
| عالمِ بے مثال رکھتا ہوُں |
| ظُلمتوں میں دیا خیالوں کا |
| کیا میں کوئی زوال رکھتا ہوُں |
| میرا فن ہی ہے میرا سرمایہ |
| حُسن سے میل تال رکھتا ہوُں |
| تیری محفل میں میری خاموشی |
| دھڑکنوں کو بحال رکھتا ہوُں |
| نت نئی بات سنتا رہتا ہوُں |
| ایک اپنی بھی چال رکھتا ہوُں |
| کہتے ہیں یہ عجب سا بندہ ہے |
| کیا جنوُبا" شمال رکھتا ہوُں |
معلومات