| جسے یہ لوگ کہتے ہیں انا ہے |
| غبارے کی طرح ہوتی ہوا ہے |
| مقدر کو کبھی نہ دوش دینا |
| مقدر تو خدا کا فیصلہ ہے |
| جو جانا چاہے اس کو جانے دینا |
| ہماری اب سے یہ ہی آگیا ہے |
| محبت ترک کی اس نے، مگر وہ |
| کف افسوس ملتا رہ گیا ہے |
| کسی کی یاد کی چنگاریاں تھی |
| ابھی طوفان سا دل میں بپا ہے |
| اسے ہارا تو گیانی ہو گیا ہے |
| وفا کو اب یہ کہتا ہے وبا ہے |
| محبت نے ہمیں اب مات دی ہے |
| ہمارا اک جہاں گویا لٹا ہے |
| مرے ہمراہ برسوں وہ رہا پر |
| مرا ہونے میں اس کو مسئلہ ہے |
| کوئی مہجور ہو کے مر گیا ہے |
| کبھی دیکھا نہیں ہے بس سنا ہے |
| محبت میں کوئی حد سے نہ گزرے |
| یہی بہتر بھی ہے اور یہ دعا ہے |
| ستمگر ناخدا سے کہنا ارقم |
| تمہارا وقت ہے، میرا خدا ہے |
معلومات