اپنے دل سے پیار محبت کی معیاری گفتگو کر لوں۔ |
کچھ پل بیت گئے ہیں بے مقصد اب با مقصد جستجو کر لوں۔ |
وقت کی تیزی رفتاری دوبارہ موقع دے نہ دے تمہیں۔ |
اب خود سے دھل کر آبے تازہ سے میں بھی تو وضو کر لوں۔ |
زندگی اس کی امانت سانس عطا کیے اک نعمت ملی ہے۔ |
یہ لمحات غنیمت جان کے اپنا یہ دامن رفو کر لوں۔ |
تیری زندگی کی ہے ڈوری ہوا کے جھونکوں سے ہے بندھی۔ |
جینا ہے جب تک جی چلوں کچھ دیر ٹھہر جا ہو ہو کر لوں۔ |
وقتی پل حالات کے بل یہ اجل گزری مثلے برقی رو۔ |
اس کی رحمت جوش میں ہے دامن تر بھر کر یہ چلو کر لوں۔ |
وقتی بیاری سے کھیتی سرسبز و شاداب رہ سکتی ہے تب۔ |
زندہ رکھنا ہے فصل کو فی الحال میں کوشش آب و جو کر لوں۔ |
اب آ کر خود دیکھ لے شیشے میں تجھے تیرا ہی عکس ملے گا۔ |
چہرہ جو دیکھنا ہے کسی آئینے کے خود کو روبرو کر لوں۔ |
معلومات