سوچتے رہتے ہیں ہم اُس کے بارے میں
وقت نہیں ہے، سوچیں اپنے بارے میں
سب سے زیادہ فکر ہمیں یہ رہتی ہے
کیا سوچیں گے لوگ ہمارے بارے میں
کیا تم نے اس بارے میں بھی سوچا ہے
کیا کہتے ہیں لوگ تمھارے بارے میں
اپنا ہے تو بیگانہ کیوں لگتا ہے؟
ہم کو ہے یہ الجھن تیرے بارے میں
معمولی سی بات بتنگڑ بن جا تی ہے
کیا کہتے ہو یارو اس کے بارے میں
سعدی، سچ کہنے سے باز نہ آؤں گا
چاہے کچھ بھی کہہ لو میرے بارے میں
#سعید_سعدی دسمبر 2025

0
6