| سب کو سیدھا لگتا ہوں |
| لیکن اچھا لگتا ہوں |
| سچی باتیں کرتا ہوں |
| پھر بھی جھوٹا لگتا ہوں |
| کتنی اچھی بات ہے یہ |
| تم کو اچھا لگتا ہوں |
| خواب ستارے بنتے ہیں |
| خود کو سنہرا لگتا ہوں |
| لاینحل ہوں خود کے لیے |
| ایک معمہ لگتا ہوں |
| خود کو میں نے دیکھ لیا |
| سہما سہما لگتا ہوں |
| آپ بلندی سے سوچیں |
| کتنا گہرا لگتا ہوں |
معلومات