اوس سے لپٹا رات کا پہر
ساز تنہائی تیری یاد کا شہر

8
222
خالد صاحب
اوس سے لپٹا رات کا سہ پہر
ساز تنہائی تیری یاد کا شہر

دن رات میں 8 پہر ہوتے ہیں اور سہ پہر تیسرے پہر کو کہتے ہیں یعنی دوپہر کے بعد والا پہر
رات کا سہ پہر کیسے ہو سکتا ہے؟

دراصل اصلاح میں ۔ میں نے پہر لکھا تھا لیکن وہ درست نہیں آرہا تھا ۔

0
یہ درست نہیں ہورہا ہے کیسے کروں

0
معاف کیجیۓ میں سمجھا نہیں آپ کی بات
اصلاح میں نہیں آرہا سے آپ کی کیا مراد ہے

0
اب ٹھیک کردیا ۔ اب بہتر ہے یا نہیں ?

0
اب اس میں مسئلہ یہ ہے کہ آپ پہر اور شہر کو ہم وزن سمجھ رہے ہیں
پَہَر میں ہ پہ زبر ہے تو یہ ہے پ ہر - جبکہ شہر میں ہ پہ جزم ہے تو یہ ہے شہ ر
یہ ہم قافیہ الفاظ نہیں ہیں لہٰذا آپ کا شعر وزن میں نہیں ہے

0
آپ بتائیں کیا کیا جائے ?

0
دیکھیں جناب پہر اور شہر تو ہم وزن نہیں ہو سکتے اگر آپ کو انہی الفاظ کو استعمال کرنا ہے تو انکو جمع بنا کر کر لیں۔
جمع میں یہ دونوں ہم وزن ہو جاتے ہیں - مثلا

اوس میں لپٹی ہوی، رات میں پہروں پہروں
میں ہوں' تنہائی ، تری یاد ہے شہروں شہروں



0