لو فاطمَہ کے خواب کی تعبیر کاٹ دی
یعنی کہ پنج تن کی ہے تصویر کاٹ دی
کافر نے کہہ دیا رَ گِ شبیر کاٹ کر
قرآں کی آیتوں کی ہے تفسیر کاٹ دی
ملعون شمر نے یہ کہا ابن سعد کو
تو نے خدا کے نور کی تنویر کاٹ دی
حبلِ ورید کاٹی نہیں ہے حسین کی
حبلِ اللہ سے جڑی ہوئی زنجیر کاٹ دی
بدرُ حنین اُحد کا بدلہ لیا گیا
کعبے کے وارثوں کی وہ شمشیر کاٹ دی
کہتا رہا یزید یہ ممبر پہ بار ھا
ہم نے نبی کی آل کی تطہیر کاٹ دی
اللہ کے نام کی جو صدا گونجتی رہی
لوگو سنو ہے آج وہ تکبیر کاٹ دی

0
15